پوپ فرانسس کی ہم جنس پرستوں کیلئے سماجی تحفظ کی حمایت

ہم جنس پرست افراد کے پاس بھی حق ہے کہ وہ اپنا خاندان بنائیں، وہ بھی خدا کے بندے ہیں،بیان

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:38

پوپ فرانسس کی ہم جنس پرستوں کیلئے سماجی تحفظ کی حمایت
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ ایک ہی جنس سے تعلق رکھنے والے افراد کو سماجی و قانونی تحفظ کی اجازت ہونی چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روم فلم فیسٹول میں فرانسسکو نامی دستاویزی فلم نشر کی گئی جس میں پوپ فرانسس نے پہلی بار کھل کر ہم جنس پرستوں کیلئے سماجی تحفظ کے قوانین بنانے کے حق میں بات کی ۔

(جاری ہے)

پوپ فرانسس کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھی خدا کے بندے ہیں انہیں بھی خاندان بنانے کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جنس پرست افراد کے پاس بھی حق ہے کہ وہ اپنا خاندان بنائیں۔ اس سلسلے میں سماجی قوانین بنانے کی ضرورت ہے، تا کہ ہم جنس پرست افراد کا قانونی تحفظ کیا جا سکے۔پوپ فرانسس ہم جنس جوڑوں کے درمیان شادی کے مخالف ہیں ان کا کہنا ہے کہ شادی محض مرد اور عورت کے درمیان ہی ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :