ایکو ٹریڈ معاہدے کے جلد نفاذ سے خطے کے ممالک کے در میان تجا رت و سر ما یہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا،میاں انجم نثار

جمعرات 22 اکتوبر 2020 20:22

ایکو ٹریڈ معاہدے کے جلد نفاذ سے خطے کے ممالک کے در میان تجا رت و سر ما ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ایکو چیمبر آف کامرس اور انڈسٹر ی کے 28ویں ایگز یکٹو کمیٹی اور 18ویں جنرل اسمبلی اجلاس کا انعقا د بذریعہ ویڈ یو لنک ہوا جس میںصدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثا رنیECOٹر یڈ معا ہدے کے جلد نفاذ پر زور دیا تا کہ خطے کے ممالک کے در میان تجا رت و سر ما یہ کاری کو فروغ حاصل ہو ۔ صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے اجلاس میں ٹیر ف اور نا ن ٹیرف تجا رتی رکا وٹو ں کی بھی نشا ندہی کی جو کہ تجا رت و سر ما یہ کے فروغ میں رکا وٹ ڈالتے ہیں ۔

انہو ں نے ممبر ممالک پر زور دیا کہ و ہ ECOٹر انزٹ ٹر یڈ معا ہدہ TIR کنو نشنزAgreement on Protection and Promotion of Investmentمعا ہدے اور ECOویزا اور وائٹ کا رڈ اسکیم کے نفا ذ پر زور دیا تا کہ ممبر ممالک کے در میان سر حدی تجا رت کے ساتھ ساتھ ٹیکنا لوجی کی منتقلی بھی ممکن ہو سکے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے اجلاس میں سیا حت سے متعلق ممکنا ت کی بھی نشا ندہی کی اور ممبر ممالک سے کہاکہ وہ ٹر انسپورٹ میکنزم تیا ر کر یں جس سے ممبر ممالک کے در میان آمد ورفت بذریعہ روڈ اور ریل ممکن ہو سکے ۔

صدر ایف پی سی سی آئی کے اجلاس میں شر یک ممالک کو سی پیک سے ملحقہ منصو بو ں میں سر ما یہ کاری کی دعوت دی اور خطے میں مو جود قدر تی و سا ئل کو بروئے کار لا نے پر زور دیا تا کہ خطے میں پا ئیدار خو شحالی آسکے ۔ ۔ اجلا س میں ECO چیمبر کے صدر آذرخش حا فظئی ڈاکٹر ہا دی سلیما ن پو ر سیکر یٹر ی جنر ل ECOسیکر یٹر یٹ ، رفعت ہسا ر سیکلیوگلوصدر TOBB(تر کی) ،غلام حسین شا فعی نائب صدر ECO چیمبر اور صدر ایران چیمبر نے بھی خطا ب کیا ۔

اجلاس میں تا جکستان چیمبر کے صدر جمشید جمعہ خو نزودہ اور آذرئیجان ، تر کما نستا ن، ازبکستان ، قا زقستا ن، کر غستان اور افغانستان کے نما ئندوں نے شر کت کی۔صدر ECO چیمبر آذرخش حافظئی نے اپنے خطا ب میں تجا رت ودیگر تعلقا ت کو ممبر ممالک کے در میان بہتر بنا نے کے لیے اتحاد، integration، تجا رتی ہم آہنگی سر مایہ کاری کی نقل وحرکت ، کا روباری تعلقا ت ، سر مایہ کے لیے سہو لیا ت اور کاروباری وفود کے تبا دلو ں پر زور دیا ۔

انہو ں نے ممبر ممالک کے در میان با رٹر ٹر یڈ اور سر حد پار تجا رت کو بڑھانے کی بھی تا ئید کی ۔ شر کا ء کا استقبال کر تے ہو ئے رفعت ہسا رسیکلیوں گلو، صدر تر کی چیمبرTOBB نے کہاکہ تجا رت معا شی تر قی کا سب سے بڑا محر ک ہے اور نجی شعبے نے ہمیشہ علاقا ئی اور عا لمی معیشتو ں میں معا شی سر گر میوں کے فر وغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہو ں نے تجا رت و سر مایہ کاری میں اضا فے کے لیے اشیا ء اور خدمات کی آزاد نقل و حر کت ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اورECO ممالک کے در میا ن تجا رتی تنا زعات کے حل کے لیے میکنز م بنا نے پر زور دیا ۔

انہو ں نے کہاکہ ECO ممالک کے پاس عا لمی قد رتی و سائل کا ایک تہا ئی حصہ ہے جس کومعا شی خو شحالی اور مشتر کہ منصو بو ں کے لیے استعمال کی ضرورت ہے ۔ سیکریٹر ی جنرل ECO سیکر یٹر یٹ ڈاکٹر ہا دی سلیمان پور نے بھی شرکا ء کو در طر فہ تعلقا ت کے فروغ کے لیے حکومتی سطح پر کیے جانے والے اقدامات کے با رے میں بتا یا ۔ انہو ں نے تجا رتی مو اقعو ں ،production gap، سپلا ئی چین کے امور ، تجا رتی سہو لیا ت وغیر ہ کے تجز یے کے لییECOسطح پر ایک ٹا سک فور س بنا نے کی تجو یز پیش کی ۔

غلا م حسین شا فعی نا ئب صدر ECO چیمبر نے صحت ، سیا حت ، تعلیم ، پیٹر وکیمیکل ، گیس اور توا نائی کے شعبو ں میں تعا ون بڑھا نے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہو ں نے ممبر ممالک کے ما بین E-commerce اور E-trade کو فرو غ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ممبر ممالک کے ما بین دو طر فہ تر جیحی تجا رت کے معا ہد و ں PTAکا نہ ہو نا اور ECOTAپر عمدر آمد نہ ہو نا کی وجہ ECOخطے کے ممالک کے ما بین آپس کی تجا رت کم ہے ۔

ECOچیمبر کی نیشنل کمیٹی کے چیئر مین اور ٹر یڈ Facilitationکمیٹی کے چیئر مین امجد رفیع نے ٹر یڈ سہو لیات سے متعلق چیلنجز سے متعلق آگا ہ کیا تا کہ تجا رتی لا گت کو کم کیا جائے اور بین الاقوامی تجا رت کی راہ میں آنے والی پیچیدگیو ں ، کسٹم محصولا ت اور دیگر سر حدی کنٹرول والے معا ملا ت کو مو ثر طر یقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہو ں نیECOTAکے جلد نفا ذ پر زور دیا جس پر 2008میں دستخط ہو ئے تھے اور ویز ا اسٹیکر کے اجراء پر SAARCبلا ک کے طر ز پر کاروباری برا دری کو اجرا ء کرنے پر زور دیا ۔

اجلا س کے دوران ،ECOچیمبر آف کامرس اور انڈسٹر ی کی صدارت ایران چیمبر آف کامر س ، انڈسٹر ی ، معدنیا ت اور ایگر ی کلچر اور نا ئب صدارت آذرئیجان چیمبر آف کامرس کو سو نپی گئی ۔ اجلا س میں شر کا ء نے ECOچیمبر کے سبکدوش ہو نے والے صدر آذرخش حا فظئی کی خدمات کو سراہا ۔ مزید برآں اجلاس میں چیمبر ز کے آراکین نے آذرئیجان کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا جن آرمینیا کے ساتھ جنگ میں جا ں بحق ہو ئے ہیں ۔

شر کاء نے وبا ئی امراض کو ویڈ- 19سے متعلق بھی تفصیل سے تبا دلہ خیا ل کیا جس نے تما م ممالک کو متا ثر کیا اور اس سے معا شی و انسا نی جا نو ں کا نقصان ہوا ۔ ایران چیمبر نے اجلا س میں ECO کار کی تیا ری اور فروغ کی تجو یز بھی پیش کی ۔ دیگر ممبر ممالک کے چیمبر ز نے intra-regional ٹر یڈ ، ای کا مرس ، entrepreneurshipکو فروغ ، معیشتو ں کی digitalization، ایس ایم ایز کے فرو غ SPSاقدا مات تجا رتی لا گت ا ور دو طر فہ معاہد و ں کی کمی پر بھی تبا دلہ خیال کیا ۔

اس کے علاوہ شر کا ء نے معلو ما ت کے تبا دلے ، ٹیر ف میں کمی ، ویزا کے اجراء ، بارٹر ٹر یڈ ، سر حدوں کو کھولنے ،ECO ٹر یڈ سہو لیا ت معا ہد ے پر عمل در آمد پر تبا دلہ خیا ل کیا ۔ اجلاس میں اسپیشلائز ڈ کمیٹی کے اجلا سو ں کی رپو رٹ بھی پیش کی اور فیصلہ کیا گیا کہ ECOچیمبر کا اگلا اجلاس تر کی میں ہو گا ۔