حیدرآباد،کرونا وائرس کی وبا کیخلاف جاری جنگ میں فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کرنے والے ہمارے ہیروز ہیں ، ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:38

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کیخلاف جاری جنگ میں فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف ،پولیس وتمام سیکیورٹی فورسز، سول ایڈ منسٹریشن، سماجی کارکن اور این جی اوزہمارے ہیروز ہیں ان کی انتھک اور شبانہ روز محنت اور اللہ پاک کے کرم کے باعث شہر میں شرح اموات نہایت کم رہی،خود اور اپنے خاندان کو کرونا سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دعا چائلڈ کیئر نامی این جی او کے زیر اہتمام چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے سندھ میوزیم میں کرونا وائرس سے آگہی و شعور اجاگر کرنے کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کیخلاف جاری جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے طبی عملے اور پولیس نے شہادتیں بھی پائیں ہمارے یہاں کرونا کے باعث ہونے والی اموات دیگر ممالک کی نسبت نہایت کم رہی پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی اس وبا کا دوسرا فیز آچکا ہے ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا ہوگا ہمیں اپنے ارد و گرد کے لوگوں کو کرونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہوگا یاد رکھے کرونا کم ضرور ہوا ہے مگر ختم نہیں ہوا ہے ۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو وائس چانسلر ایل ایم سی ڈاکٹر بیکارام ،ڈائریکٹر آف اکاونٹس سول ہسپتال ڈاکٹر ستار جتوئی ، سابق مشیر وزیر اعلی سندھ بابر آفندی ، صدر چیمبر آف کامرس فہد حسین شیخ ، اے ڈی سی ٹو سعید قائم اکبر و دیگر نے شرکت کی اور کورونا کے خلاف اپنا کردار ادا کرنے والے شخصیات کو ہیروز آف حیدرآباد کے ایوارڈ سے نوازا گیا