کراچی واقعے کے ذمہ داروں کو بےنقاب کرنا گھنٹوں نہیں منٹوں کی بات ہے، نوازشریف
آواری گیٹ کا شرمناک واقعہ بتاتا ہے کون آئین وقانون توڑ رہا ہے، ریاست کے اوپر ریاست کا یہ کھیل اب چھپ نہ سکےگا۔ قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا سی سی ٹی وی فوٹیج پر ٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:12
(جاری ہے)
اسی طرح نائب صدر مریم نواز نے سی سی ٹی وی فوٹیج پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک خاتون کے کمرے میں دروازہ توڑ کر زبردستی گھس آنا جب وہ سو رہی ہو،کیا انتقام کی آگ واقعی اتنا اندھا کردیتی ہے کہ انسان اپنے ہوش و حواس کھو بییٹھے؟ کونسی ریاست اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے؟ مافیا کون ہے، ریاست کے اوپر ریاست کیا ہوتا ہے، آج سب کے سامنے ہے۔
مریم نواز نے سینئر صحافی حامد میر کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ اسی سے اندازہ لگا لیں کہ کتنا گھبرائے ہوئے ہیں یہ۔ حکومت جاتی نظر آ رہی ہے اور صفحہ پلٹ گیا ہے۔ حامد میر نے ٹویٹ کیا تھا کہ ایک وفاقی وزیر بار بار دہائی دیتے پھر رہے ہیں کہ جو خواتین سیاست میں نہیں انکے نام کیوں لئے جا رہے ہیں؟خواتین کے نام نہیں لئے جانے چاہئیں لیکن یہ کہاں کی شرافت ہے کہ جس خاتون سیاستدان سے آپکا اختلاف ہے آپ پہلے اسے نانی نانی کہیں اور پھر اسکے کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر گھس جائیں؟مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.