کراچی، شہری کی فائرنگ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ہوگئی ،فرار ہونے وا لا زخمی ڈاکو نجی اسپتال سے گرفتار

جمعہ 23 اکتوبر 2020 00:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) کورنگی میں شہر ی کی فائرنگ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت کرلی گئی جبکہ فرار ہونے والے زخمی ڈاکو کو پولیس نے نجی اسپتال سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی کے علاقے میں بدھ کی شب کورنگی نمبر 3پرشہری سے لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عرشی کے نام سے کرلی گئی جو لانڈھی ایریا 5/Cکا رہائشی تھا جبکہ زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت خصردین کے نام سے کی گئی جو لانڈھی ایریا 5/Dکا رہائشی ہے ،پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو خصر دین جو کہ جائے وقوعہ سے زخمی حالت میں فرار ہوکر لانڈھی 89کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھا پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ،اور دونوں ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ ،لوٹاہوا سامان اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ،عوامی کالونی پولیس نے واقعے کے تین مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔