تمام مشکلات میں ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے
ملکی دفاع کیلئےعظیم قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ کا دورہ
محمد علی جمعرات 22 اکتوبر 2020 22:32
اس دورے کے دوران پاک فوج کے سربراہ کو آپریشنل، انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے جوانوں کو جنگی اور رواٰیتی آپریشن کی تربیت کرتے ہوئے دیکھا اور بعد میں گوجرانوالہ کے قریب اور مرالہ ہیڈورکس میں مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔ آرمی چیف نے شاندار جنگی تربیت اور فارمیشن کے معیار کو سراہا۔
(جاری ہے)
اس دورے کے بعد جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ تربیت جنگی تیاریوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاک فوج تمام مشکلات میں ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی، ملکی دفاع کیلئےعظیم قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ بعد ازاں آرمی چیف نے سی ایم ایچ گوجرانوالا کا بھی دورہ کیا۔ ہسپتال کے دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ کو مریضوں کے بہتر علاج کے لیے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس دوران آرمی چیف نے کرونا وبا کے پھیلاو کو روکنے اور قیمتی جانیں بچانے پر آرمی میڈیکل کور کے کردار کی تعریف کی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.