شہباز شریف کی بیٹی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا

احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرینس کی سماعت کے دوران پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا تھا، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ، گھر اور عدالت کے باہر نوٹس چسپاں کردیے گئے

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:44

شہباز شریف کی بیٹی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء) احتساب عدالت کے حکم پر شہباز شریف کی بیٹی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرینس کی سماعت کے دوران پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا تھا۔ تفتیشی افسر کی رپورٹ کے مطابق عدالت کے حکم پر شہباز شریف کی بیٹی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور ان کے گھر اور عدالت کے باہر نوٹس چسپاں کردیے گئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عدم پیشی پر عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں متعدد بار طلب کیا ، ان کی عدم پیشی پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے مگر ان کے بیرون ملک مقیم ہونے کی وجہ سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اشتہاری قرار دیئے جانے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور نوٹس رابعہ عمران کے گھر کے باہر، عدالت کے باہر اور دیگر مقامات پر چسپاں کردیئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات ریفرنس میں نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کررکھا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان سلمان شہباز، نصرت شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی نے نیب کے سامنے پیش ہوکر اپنے بیان ریکارڈ نہیں کروائے ، عدالت کی جانب سے سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز پہلے سے ہی نیب کی حراست میں ہیں ۔