
ایف اے ٹی ایف انتظامیہ نے تصدیق کی ہے پاکستان کے سر سے بلیک لسٹ کی تلوار مکمل طور پر ہٹ چکی
پاکستان نے فیٹف ایکشن پلان پر شاندار پیشرفت کی، 27 میں سے 21 نکات پر پاکستان کلیئر ہوچکا، بقیہ 6 کو بھی جزوی مکمل قرار دیا گیا ہے: وفاقی وزیر حماد اظہر کا ٹوئٹ
محمد علی
جمعہ 23 اکتوبر 2020
23:12

Instead of current Action Plan, discussions remained focused on how Pak can be facilitated for our upcoming 2nd evaluation (MER), due mid next year.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) October 23, 2020
I congratulate our Federal and Provincial Teams who have worked day and night even during the pandemic to ensure this turn around.
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ فیٹف انتظامیہ نے تصدیق کی ہے پاکستان کے سر سے بلیک لسٹ کی تلوار مکمل طور پر ہٹ چکی ہے۔ وفاقی وزیر صنعت وپیداوا ر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیٹف ایکشن پلان پر شاندار پیشرفت کی ہے، 27 میں سے 21 نکات پر پاکستان کلیئر ہوچکا، بقیہ 6 کو بھی جزوی طور پر مکمل قرار دیا گیا ہے۔ ایک سال کے اندر پاکستان نے 5 سے 21 نکات تک کامیابی حاصل کی ہے۔
(جاری ہے)
موجودہ صورتحال کی کیفیت آئندہ کے تجزیے کیلئے پاکستان کی معاونت پر مرکوز رہی۔ کرونا وبا کے باوجود اس سنگ میل کیلئے شب و روز محنت کرنے والی وفاقی و صوبائی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ صدر ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پاکستان نے تمام ایکشن پوائنٹس پر واضح پیش رفت دکھائی ہے۔ کل 27 میں سے 21 ایکشن پوائنٹس پر مکمل عمل درآمد کیا ہے، تاہم 6 پوائنٹس پر اب بھی مزید پیش رفت کی ضرورت ہے، اس لیے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے مزید کہا ہے کہ پاکستان فروری 2021تک گرے لسٹ میں رہے گا۔ اگلے اجلاس سے پہلے چیک کرینگے کہ پاکستان 6 نکات پر موثر طریقے سے عملدرآمد کر رہا ہے یا نہیں۔ پاکستان میں 27 نکات پر عمل درآمد کی پیشرفت اوراسکی خواہش پائی جاتی ہے۔ حکومت پاکستان نےیقین دہانی کرائی ہے کہ ان پرعملدرآمد کرے گی۔ پاکستان نکات پرعملدرآمد سے متعلق ترقی کررہا ہے۔ جب پاکستان تمام 27نکات پرعمل درآمد یقینی بنالے گا تب ایک ٹیم پاکستان کا دروہ کریگی۔ پاکستان کے دورے کا مقصد زمینی حقائق کا جائزہ لینا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کا مفصل تصاویر لینے کا حامل جدید سیٹلائٹ خلا میں
-
پنجاب میں دالوں کی قیمتوں میں کمی جبکہ ٹماٹر فی کلو 525 روپے تک فروخت ہونے لگا
-
سہیل آفریدی کا تمام قبائلی اضلاع میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کے قیام کا اعلان
-
تھری ایم پی او اور سیاسی ایف آئی آرز میں کسی سیاسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جائےگا
-
پاکستان امن وہم آہنگی کی سرزمین ہے، ،نفرت اور انتہا پسندی کی گنجائش نہیں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ٹماٹر مرغی سے بھی زیادہ مہنگا ہو گیا
-
حکومت سندھ کا وفاقی حکومت سے گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار 200 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ
-
حکومت کا سونے کی درآمد اوربرآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی
-
وزیرخارجہ کا پاکستان میں یورپی یونین کے نئے تعینات ہونے والے سفیرریمنڈاس کروبلیس کا خیرمقدم
-
برطانیہ کیلیے قومی اور نجی ائیرلائن کی اپرول بہت بڑا بریک تھرو ہے، وزیر ہوابازی
-
نرگس کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، ایک دوسرے سے دعائوں کی درخواست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.