جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں معزز عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد پہلے آئینی اور اب اخلاقی طور پر صدر منصب کا اہل نہیں رہے، مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم ایک مضبوط سیاسی اتحاد کا نام ، جلسوں سے حکومت کے اوسان خطا ہو گئے ہیں کوئٹہ جلسہ ہر صورت میں ہو گاسیکورٹی فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے اگر وہ سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتے تو گھر چلی جائے، سربراہ پی ڈی ایم

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 17:10

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں معزز عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد پہلے آئینی اور اب اخلاقی طور پر صدر اس منصب کا اہل نہیں رہے، پی ڈی ایم ایک مضبوط سیاسی اتحاد کا نام ہے ، جلسوں سے حکومت کے اوسان خطا ہو گئے ہیں کوئٹہ جلسے ہر صورت میں ہو گاسیکورٹی فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے اگر وہ سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتے تو گھر چلی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں مدرسہ شاہ ولی اللہ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس اور پارٹی ورکروں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزئی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا سید محمود شاہ مولانا عبدالرحمان ساسولی مولانا محمد قاسم فاروقی مولانا عبدالصبور مولانا ابوبکر سمیت کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کو ئٹہ جلسے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے اور ثابت کریں گے کہ یہ حکومت ناجائز جعلی اور نااہل ہے انہوں نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ ثابت ہو ا کہ یہ بدنیتی پر مبنی ریفرنس تھا اور اس کیس میں صدر بھی مجرم ہے جنہوں نے جعلی وزیر اعظم کی موجودگی میں جعلی کابینہ کے زریعہ یہ ریفرنس پیش کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اسکی نااہل اور جعلی حکومت خود کامیڈی ہیں کیپٹن صفدر کے واقع سے جان چڑا نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ معزز عدالت کے فیصلے کے بعد صدر کی آئینی اور اخلاقی جواز باقی نہیں رہا کہ اب وہ مزید اس منصب پر فائز رہے کوئہٹہ میں سیکیورٹی تھریٹ کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اگر وہ سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتے تو گھر چلی جائے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی خدشات حوالے سے حکومتی پروپیکنڈہ جن کی طرف سے کیا جارہا ہے ان اداروں نے اس کی تردید کر چکی ہیں کوئٹہ کا جلسہ عام ہر صورت میں ہو گا پی ڈی ایم نے طبل جنگ بجادی ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہنواز شریف نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے وہ عدالتوں سے بھاگنے والے نہیں پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت کے اوسان خطاء ہو گئے گئے ہیں جعلی حکومت کو سمندر برد کر کے رہیں گئے اور عوام کی ووٹ کا تقدس ہر حال میں بحال کیا جائے گا۔