
خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے حوالے سے قومی ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا
ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:56

(جاری ہے)
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اب بھی اس دور میں ملک کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین چھاتی کے کینسر سے منسلک داغ کی وجہ سے ان کی علامات پر گفتگو کرنے سے گریزاں ہیں۔
خاتون اول نے ریمارکس دیئے کہ بیماری کے علاج کے لئے صحت کی سہولیات کا فقدان اور مہنگا علاج چیلنج ہیں۔ بیگم ثمینہ عارف علوی نے اعلان کیا کہ چھاتی کے کینسر سے متاثرہ مریضوں کے ڈیٹا کو مرتب کرنے کا کام بھی جلد شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے خود جانچ پڑتال اور علامات کو ذہن میں رکھنے اور پیغام عام کرنے پر زور دیا۔ دو سال قبل آگاہی مہم کا آغاز کرنے والی خاتون اول نے اس کی حمایت کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا کیونکہ چھاتی کے سرطان کے معاملے کو عوامی خدمت کے پیغامات چلانے کے علاوہ نشریات اور اشاعتوں میں بھی جگہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر میڈیا اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس مرض کے بارے میں شعور کو اکتوبر کے مہینے تک محدود نہ رکھیں۔ آگاہی پروگرام میں توسیع کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سیمینار ہونے چاہئیں۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ اس مقصد کے لئے صوبائی حکومتوں سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گھر گھر جاکر پیغام پھیلانے کی تربیت دی جائے گی۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کی اہلیہ ریما عمران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں سب سے بڑا چیلنج چھاتی کے کینسر کے بارے میں عوام میں لاعلمی تھا جو ایک لاعلاج بیماری نہیں تھی۔ انہوں نے شعور کی توسیع پر بھی زور دیا۔ ریما عمران نے بتایا کہ یہ خطے میں اور پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے اس طرح کی مہم شروع کرنے پر خاتون اول کا شکریہ ادا کیا اور پیغام بھی پہنچایا۔ اس موقع پر زرمینہ بختیار ، ڈاکٹر روفینہ سومرو اور حسینہ معین نے بھی خطاب کیا۔ چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کے سلسلے میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (نیپا)کے فارغ االاتحصیل نے بھی ایک ڈرامہ پیش کیا۔\932\867مزید اہم خبریں
-
شہباز شریف کی آج محمد بن سلمان سے ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ
-
لاہور میں شیرا کوٹ کے قریب پینٹ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، لاکھوں کا نقصان
-
3 سال میں، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
-
پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،موجودہ حالات میں سب کچھ امریکا کی مرضی سے ہو رہا ہے‘ خواجہ آصف
-
وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے
-
مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے‘ صدرمملکت
-
امریکی اہلکار کا پاکستان کو افغان طالبان سے بات چیت کا مشورہ
-
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
-
وزیراعظم نے پاکستان ٹیلی ویژن میں انگریزی چینل ’’پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل ‘‘ کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.