,نارنگ منڈی،حکومت ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی ،بریگیڈیئر (ر)راحت امان اللہ بھٹی

اتوار 25 اکتوبر 2020 20:00

sنارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) نارنگ منڈی میں پاکستان تحریک انصاف کا فقید المثال ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر راحت امان اللہ بھٹی اور میجر (ر) قربان اللہ بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کرپٹ عناصر کا محاسبہ جاری رکھے گی اور ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی نواز شریف کی تقریر کے بعد کوئی ان کا نام لینا بھی پسند نہیں کرتا اگلا دور بھی پی ٹی آئی کا ہو گا کارکن ہمارا اثاثہ اور پارٹی کے ماتھے کا جھومرہیں انہوں نے انمول وقاص بسراء چوہدری ذکاء اللہ صالح کوروٹانہ احمد سکندر بھٹی رانا وقاص چوہدری شہباز اسلم جٹھول چوہدری نوازش سرویا چوہدری سلیم اختر سرویا حافظ مدثر حافظ طیب زمان ڈھلوں کے ہمراہ دیوان خاص میں ورکرز کنونشن اور بعد میں سردار ہاشم علی مان سردار ضرار احمد مان سردار عبداللہ ضرار مان کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ اپوزیشن کا کرپٹ ٹولہ اکٹھا ہو کر جمہوری حکومت کے خلاف سازش کر کے اپنے کرپٹ قائدین کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے پاکستان کے قومی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے پی ٹی آئی کی حکومت قومی اداروں کے ساتھ ہے عوام ان کے مکروہ چہروں سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرنے والے احتساب اداروں کا سامنا کرنے کی تیاری کریں انہوں نے کہا کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں اور عوامی توقعات سے بڑھ کر خدمت سر انجام دے رہے ہیں عوامی خدمت ہمارا مشن ہے اور اللہ کے فضل سے دیانتداری سے اپنا فرض پورا کر رہے ہیں