]ٹنڈوآدم پولیس کی کارروائیاں ،تین ملزمان گرفتار

اتوار 25 اکتوبر 2020 20:20

*ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) ٹنڈو آدم سٹی پولیس کی منشیات فروشوں، جرائم پیشہ اور جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے کرنیوالوں کیخلاف کاروائی، گٹکا فروش،شراب فروش اور جعلی کرنسی نوٹ ایکسچینج کرنے والے ملزم سمیت تین ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں گٹکا، شراب جعلی نوٹ برآمد . تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پی سٹی تھانہ ٹنڈوآدم انسپیکٹر راجہ نوید سرفراز بمعہ اے ایس آئ عزیز الل? اور اسٹاف کاروائی کرتے ہوئے ٹنڈوآدم شھر میں پانچ ہزار روپے کے نقلی کرنسی نوٹ ایکسچینج کرنے والے ملزم نیک نواز پٹھان کو 21 جعلی نوٹوں ٹوٹل 105000 ایک لاکھ پانچ ھزار روپیہ کرنسی سمیت گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف سٹی تھانہ پر گناہ نمبر267/2020.تعزیرات پاکستان کے دفعہ 489 B تحت مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سانگھڑ جناب عثمان غنی صدیقی صاحب نے اس کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔جبکہ دوسری جانب ایس ایچ او ٹنڈوآدم سٹی تھانہ راجہ نوید سرفراز نے بمع اسٹاف دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے دیسی/کچی شراب کے سپلائر منشیات فروش ملزم ممتاز کیریو کو 20 لیٹر تیار شدہ دیسی شراب سمیت گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف پی ایس سٹی پر حکم امتناع منشیات آرڈیننس کے دفعہ 3/4 تحت گناہ نمبر 265/2020 مقدمہ درج کرکے ملزم کو جیل بھیج دیا۔

جبکہ تیسری کاروائی میں انڈین گٹکا فروخت کرنے والے بڑے ڈیلر راجہ لوہانو کو بھاری مقدار میں گٹکے سمیت گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ نمبر 268/2020 درج کرلیا ہے ٹنڈوآدم کے سماجی حلقوں نے ایس ایچ او ٹندوآدم سٹی راجہ نوید سرفراز سے توقع کی ہیکہ وہ تمام منشیات اور گٹکا فروشوں کیخلاف بلا تفریق کاروائی کیجائے اور ٹنڈوآدم شہر کو جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور جواریوں سے پاک کیا جائی