کٹھ پتلی اپوز یش کا کو ئٹہ سرکس شو بھی فلا پ ہو ا ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

اقتدار کے حصو ل کیلئے اپوز یشن جماعتیں ملک د شمنی پر اتر آئی ہیں‘مرکزی رہنما تحریک انصا ف

پیر 26 اکتوبر 2020 13:36

کٹھ پتلی اپوز یش کا کو ئٹہ سرکس شو بھی فلا پ ہو ا ‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کٹھ پتلی اپوز یش کا کو ئٹہ سرکس شو بھی فلا پ ہو ا ، اپوز یشن جماعتیںفوج اوراسٹیبلشمنٹ پر ایک طر ف تنقید دو سری طر ف چھپ کر ملا قا تیں کر تی ہے، اقتدار کے حصو ل کیلئے اپوز یشن جماعتیں ملک د شمنی پر اتر آئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، انہو ں نے کہاکہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی گوجرانوالہ ، کراچی اور کو ئٹہ میں اپنے شو کا کامیا ب بنانے میں ناکام رہیں،عمران خان اپوز یشن کی کسی دھمکی سے مرغو ب نہیں ہو نگے۔ انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن جماعتو ں کے پا س اقتدار کے حصو ل اور ملک د شمنی کے علاوہ کو ئی ایجنڈا نہیں ہے اپوز یشن جماعتیں اچھی طرح سن لیں اقتدار کی کر سی ان سے ہمیشہ کیلئے رو ٹھ چکی ہے اب اقتدار نہیں جیلیں آ پ کا مقدر ہیں ۔ حکومت کو آ پ کی گیدڈ بھبکیو ں سے کو ئی خطرہ نہیں ان شا ء اللہ حکومت اپنی آئینی مد ت پوری کرے گی۔