سانگھڑ،باپ نے غیرت کے نام پر 15 سالہ بیٹی کو قتل کرکے لاش گھر میں دفنادی

واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزم گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے جسے جلد گرفتار کریں گے، پولیس

جمعہ 8 مئی 2026 17:23

سانگھڑ،باپ نے غیرت کے نام پر 15 سالہ بیٹی کو قتل کرکے لاش گھر میں دفنادی
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) سانگھڑ میں مبینہ غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا جس میں ملزم نے اپنی 15 سالا بیٹی کوقتل کرکے لاش گھر میں دفنائی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزم گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے جسے جلد گرفتار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :