ساہیوال، ماں ،بیٹے نے نہر میں کود کر جان دے دی ، رکشہ ڈرائیور ، بیوی کی اجتماعی خود کشی

جمعہ 8 مئی 2026 17:37

ساہیوال، ماں ،بیٹے نے نہر میں کود کر جان دے دی ، رکشہ ڈرائیور ، بیوی ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) پل بازار ساہیوال شہر میں نہر لوئر باری دواب میں کو د کر ما ں بیٹے نے جان دے د ی ، رکشہ ڈرائیور اور بیوی نے اجتماعی خودکشی کرلی۔ ریسکیو1122نے لاشوں کی تلاش شروع کر دی ایک شادی شدہ 33سالہ خاتون عالیہ نے خاوند سے جھگڑ کر اپنے سات سالہ بچے سمیت نہر لوئر باری دواب کے پل بازار کے پل سے چھلانگ لگاد ی جس سے دونوں ماں بیٹا ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

ریسکیو1122کے غوطہ خوروں نے لاشوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ابھی تک لاشیںنہر برآمد نہیں ہو سکیں۔

(جاری ہے)

چک 39بارہ ایل میں رکشہ ڈرائیور عمران 34سالہ اور اسکی بیوی ثمرین 23سالہ نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر زہر کھا کر خود کشی کر لی دونوں جاں بحق ہوگئے۔بتا یا گیا ہے کہ ڈرائیور عمران رکشہ چلا کر گزر اوقات کرتا تھا لیکن ٹریفک پولیس کے طرف سے بار بار چالان اور جرمانوں سے تنگ آچکا تھا اور گھر واپس رقم لے کر نہ آتا جس پر میاں بیوی میں جھگڑا ہو گیا اور دونوں نے مل کر اجتماعی خودکشی کر لی ۔پولیس صدر چیچہ وطنی نے دونوں لاشوں کو سول ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا اور ضابطہ فوجداری 174کی کاروائی کر دی ۔