قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب ان فٹ، زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک

پیر 26 اکتوبر 2020 14:38

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب ان فٹ، زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں شرکت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ان فٹ ہو گئے جس کے بعد زمبابوے کے خلاف ہونے والے پہلے ون ڈے میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

شاداب خان بائیں پاؤں کی ران میں کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے جس کے باعث 30 اکتوبر کو کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔آل راؤنڈر پاؤں کی تکلیف کے باعث قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان وائٹس کی قیادت نہیں کر سکے تھے۔

متعلقہ عنوان :