دبئی،سمند پر جانیوالے ماسک پہنیں،سماجی فاصلہ اختیارکریں،ورنہ جرمانہ ہوگا

پیر 26 اکتوبر 2020 14:48

دبئی،سمند پر جانیوالے ماسک پہنیں،سماجی فاصلہ اختیارکریں،ورنہ جرمانہ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) دبئی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ سمندر کنارے تفریح طبع کے لیے جانے والے کروناوائرس سے بچا کی غرض سے چہرے پر ماسک پہن کررکھیں، سماجی فاصلہ اختیار کریں اور دوسری پابندیوں کی پاسداری کریں ، ورنہ انھیں جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق دبئی بیچز پر موسم سرما میں بالعموم بہت رش ہوتا ہے اور مقامی لوگوں اور غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد وقت گزاری کے لیے ساحل سمندر کا رخ کرتی ہے۔

دبئی میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن اس پابندی کے باوجود بیچز پر لوگ چہرے پرماسک کے بغیر دیکھے گئے ہیں۔اس کے پیش نظر ہی دبئی پولیس نے نیا انتباہ جاری کیا ۔اس نے کہا کہ بیچز پر چہرے پر ماسک پہننا لازمی ہے۔اگر کوئی بھی شخص اس پابندی کی خلاف ورزی کرے گا تو اس پر پابندیاں عاید کردی جائیں گی۔