ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 2 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 اکتوبر 2020 17:35

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 2 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 2 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت جہلم میں 9 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہیمحکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 21870 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 508 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اب تک 490 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔ اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 423 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کے 1500 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 1 پروفیسر صاحب کی رپورٹ مثبت آئی تھی جو کہ اب مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور 3 طلباء کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ 1407 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 89 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

اس کے علاوہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے 14891 اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2 ٹیچر صاحب کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ 11871 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 3018 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :