لاہور: حفیظ سنٹر کے تاجروں کو مزید ڈیڑھ ارب کا نقصان

پیر 26 اکتوبر 2020 19:43

لاہور: حفیظ سنٹر کے تاجروں کو مزید ڈیڑھ ارب کا نقصان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ میں واقع حفیظ سنٹر کے تاجروں کو آتشزدگی سے پہنچنے والے نقصان کے علاوہ مزید ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ حفیظ سنٹر کی گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل بندش بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ معمول کے دنوں میں حفیظ سنٹر میں روزانہ 15 سے 20 کروڑ روپے کا کاروبار ہوتا تھا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت 2 نومبر کو حفیظ سنٹر کی عمارت کو قابل استعمال ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ کرے گی جس کے بعد حفیظ سنٹر کے تاجران اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ دکانوں کو بحال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :