اونج لائن ٹرین کا افتتاح ، چین کا زبردست ردِعمل آ گیا

اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل سی پیک منصوبے کا اہم حصہ ہے،چین سی پیک کے منصوبوں پر پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 27 اکتوبر 2020 12:44

اونج لائن ٹرین کا افتتاح ، چین کا زبردست ردِعمل آ گیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2020ء) چین نے اورنج لائن ٹرین کے افتتاح کا بھرپور مقدم کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل سی پیک منصوبے کا اہم حصہ ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات اورنج لائن ٹرین منصوبے اور سی پیک سے متعلق جاری کیے گئے بیان میں کہی۔ترجمان چینہ وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اورنج لائن منصوبہ پاک چین شراکت دار کا مظہر ہے۔

چین سی پیک کے منصوبوں پر پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
۔ اورنج لائن ٹرین کا افتتاح 25 اکتوبر کیا گیا تھا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورے حکومت میں قائم کئے گئے لاہور کے میگا پراجیکٹ اورنج لائن ٹرین نے باقاعدہ اپنی آمد و رفت کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پیر کی صبح ساڑھے سات بجے ڈیرہ گجراں اور علی ٹائون سے پانچ پانچ بوگیوں پر مشتمل ایک ایک ٹرین رواں ہوئی۔

جس میں ہزاروں مسافروں نے سفر کیا اورنج ٹرین میں سفر کرنے والے بیشتر مسافروں نے اپنے شوق کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹرین کا سفر کیا اور منصوبے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے تحت 45 منٹ میں 27 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ ٹرین کے 27.1 کلو میٹر کے فاصلے میں مجموعی طور پر 26 ریلوے سٹیشن واقع ہیں۔ جن پر ہر ٹرین کا 40 سیکنڈ کے لئے سٹاپ دیا گیا ہے اورنج لائن ٹرین کے روٹ پر مجموعی طور پر 22 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

جن کا کرایہ 40 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ ہر ٹرین میں خواتین اور خصوصی افراد کے بیٹھنے کے لئے الگ الگ جگہیں مقرر کی گئیں ہیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹرین سمیت ٹرین کے 26 ریلوے سٹیشنوں کی صفائی کا ٹھیکہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو سات سال کے لئے دیا گیا ہے۔ کمپنی نے صفائی کا کام شروع کردیا ہے۔ جس پر ماہانہ خرچہ تین کروڑ 60 لاکھ روپے آئے گا جبکہ ماسک ٹرانزٹ کمپنی اس مد سالانہ 43 کروڑ 26 لاکھ روپے خرچ کرے گی۔