سندھ بھر میں جشن عید میلا دالنبی منانے کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ،

تمام چھوٹے بڑے شہروں میں برقی روشنیوں کی مدد سے گلیوں اور بازاروں کوخوبصورتی سے سجادیا گیا

منگل 27 اکتوبر 2020 13:04

سندھ بھر میں جشن عید میلا دالنبی منانے کی تیاریاں بھرپور انداز میں ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2020ء) : ملک بھرکی طرح سندھ میں بھی جشن عید میلا دالنبی ? منانے کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔اندرون سندھ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں برقی روشنیوں کی مدد سے گلیوں اور بازاروں کوخوبصورتی سے سجایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اے پی پی سروے رپورٹ کے مطابق سکھر، شکارپور،جیکب آباد، خیرپور، لاڑکانہ، گھوٹکی، کشمور، کندھ کوٹ، قمبر شہداد کوٹ ، پنو عاقل ، ٹھل اور دیگر شہروں میں جشن عید میلا دالنبی ? منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، گلی محلوں میں سبز پرچموں کی بہار ہے۔

فضا ئیں درود و سلام سے گونج رہی ہیں ،مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں اور میلاد کی محفلیں منعقد کی جا رہی ہیں۔ شہروں میں مختلف مقامات پرجھنڈیوں اور دیگر اشیا کے سٹال سج گئے ہیں۔مختلف شہروں میں شان مصطفیٰ کے موضوع پر اجتمامات بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :