سعودی عرب کی گستاخانہ خاکوں کی مذمت ، اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش مسترد

منگل 27 اکتوبر 2020 14:01

سعودی عرب کی گستاخانہ خاکوں کی مذمت ، اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی ..
ْریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) سعودی عرب نے کہاہے کہ وہ امن کے پیامبر حضرت محمد بن عبداللہ صل اللہ علیہ وسلم یا کسی بھی دوسرے رسول کے متعلق گستاخانہ خاکوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ اس کے ساتھ مملکت اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی ہر کوشش مسترد کرتی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات منگل کے روز سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار ذریعے نے بتائی۔

(جاری ہے)

ذریعے نے مزید بتایا کہ سعودی دہشت گردی کی ہر کارروائی کو قابل مذمت شمار کرتا ہے خوا اس کا مرتکب کوئی بھی ہو۔ مملکت اس بات پر زور دیتی ہے کہ فکری اور ثقافتی آزادی کو احترام، رواداری اور امن کے تابع ہونا چاہیے۔ نفرت، تشدد اور انتہا پسندی کو جنم دینے والی تمام کارروائیوں اور افعال کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے جو دنیا کی اقوام کے بیچ مشترکہ باہمی بقا اور متبادل احترام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔