Live Updates

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان وائٹ بال کرکٹ ٹاکرا جمعے سے شروع ہوگا

منگل اکتوبر 15:10

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان وائٹ بال کرکٹ ٹاکرا جمعے سے شروع ہوگا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان وائٹ بال کرکٹ ٹاکرا جمعے سے شروع ہوگا،پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کے بعد ملک میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ ہو گی، سیریز کے 6 میچز کے لیے 6 مختلف پچز تیار کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم زمبابوے اور پاکستان کے درمیان ہونے والے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔

زمبابوے کی 20 رکنی ٹیم اب تک راولپنڈی کے آرمی گرائونڈ میں پریکٹس سیشنز کرتی رہی ہے ،پاکستان کے 22 رکنی اسکواڈ نے قدافی اسٹیڈیم میں 2 ایک روزہ پریکٹس میچز کھیلے ہیں۔زمبابوے اور پاکستان کی ٹیموں نے اب شہر اقتدار کی جانب رخ کرلیا ،راولپنڈی اسٹیڈیم میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 6 پچز تیار کی جارہی ہیں، سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات