
کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلوم و ستم کیخلاف بلیک ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا ‘ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت واک کا انعقاد
بھارت کا اصل چہرہ اقوام متحدہ اور عالمی برادی کو دکھانے کیلئے پنجاب حکومت اور عوام پر عزم ہیں ‘منظر جاوید علی
منگل 27 اکتوبر 2020 15:45
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کا کہنا تھا کہ 27اکتوبر برصغیر کے مسلمانوں کے تاریخی تناظر میں ایک سیاہ دن ہے اس روز بھارتی افواج نے کشمیری بھائیوں کے بنیادی حقوق کیساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام 73سال سے اس ظلم و بربریت سے آزادی حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ آج کے دن ہم کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور بھارتی افواج کے ناجائز قبضے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی پر غاصبانہ قبضہ اقوام متحدہ کی قرار داد کی مسلسل خلاف ورزی ، انسانی حقوق کی پامالی اور مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے حق خود ارادیت کی سلبی پر بھارت کا اصل چہرہ اقوام متحدہ اور عالمی برادی کو دکھانے کیلئے پنجاب حکومت اور عوام پر عزم ہیں اور آزادی کی جنگ میں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ واک کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور کشمیرکی آزادی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
-
مارگلہ ہلز میں ہرن کی ہلاکت پر ڈاکٹر مصدق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا
-
داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
-
بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا: شرجیل انعام میمن
-
5 جولائی پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیراعلی سندھ
-
5 جولائی 1977ہماری تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کی روانڈا کے 31ویں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کیپٹن کرنل شیر خان ( نشان حیدر) کے یوم شہادت پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.