جج ویڈیو سکینڈل کے ملزم فیصل شاہین نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا

منگل 27 اکتوبر 2020 18:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) جج ویڈیو سکینڈل کے ملزم فیصل شاہین نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ گزشتہ سال اکتوبر کی 13تاریخ کو فیصل شاہین کو گرفتار کیا گیا،ویڈیو سکینڈل کے تمام ملزمان کی ضمانت منظور کی جا چکی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ عدالت ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔ درخواست میں ریاست پاکستان اور سابق جج ارشد ملک کو فریق بنایا گیا ہے۔