RB Hygieneنے اپنے بزنس آپریشنز کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے سروے آٹو کے ساتھ اشتراک کرلیا

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) ہارپک اور مورٹین بنانے والی ریکٹ بینکسیئر(RB) Hygieneنے اپنے بزنس آپریشنز کو ڈیجیٹل پر منتقل کرنے کیلئے سروے آٹو کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔اس کا اعلان کراچی میںRB Hygiene کے کنٹری منیجر اکبر علی شاہ اور آٹو سروے کیCEO عمر سیف نے مشترکہ طور پر کیا۔اس اشتراک کے مطابق RB Hygiene اور سروے آٹو، کم ڈسٹری بیوشن والے علاقوںکی نشاندہی کرنے ، گھروں تک رسائی اور سیلز کی گنجائش والے نئے حلقوں تک پہنچ کیلئیBig data،artificial intelligence اور machine learningکے ذرائع استعمال کریں گے۔

پیش بینی اور تجزیاتی معلومات سے سروے آٹوSatellite imagery ، موسمی پیش گوئی اور پانی جمع ہونے والی جگہوں کے ذریعہ ڈینگی اور ملیریا کے ممکنہ اہم مقامات کی نشاندہی کرے گا۔

(جاری ہے)

نیز سروے آٹو ارد گرد کے سماجی معاشی طبقات اور کمزور شعبہ جات کی نشاندہی کرکیRB Hygiene کی اعلیٰ معیار ی حفظان صحت کی پروڈکٹس کو صرف چند مراعات یافتہ طبقے کی بجائے سب کی پہنچ میں لانے کیلئے جدوجہد کرے گا۔

اس اقدام پر گفتگو کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا،RB Hygiene"مستقبل کی سوچ رکھنے والی کمپنی ہے اور ایک صاف اور صحت مند دنیا کے حصول کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے۔ ہم اپنی پہنچ کو وسیع سے وسیع تر کرنے اور شہری مراکز سے لے کر پاکستان کے گائوں گائوں میں اپنی پروڈکٹس کی پہنچ کو یقینی بنانے کیلئے مستقل کوشاں ہیں۔ہمارا وژن ہے کہ ہر گھرانے کا طرز زندگی بہتر سے بہتر ہو جس کیلئے وہ ایسی اشیاء استعمال کریں جوان کی صحت اور حفظان صحت کی حفاظت کی ضامن ہوں۔

"سروے آٹو کے CEO عمر سیف نے اپنے بیان میں کہا،"ٓ آج اس بات کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے کہ ہمارے لوگ ایک زیادہ صحت مند اور حفظان صحت پر مبنی طرز زندگی کو یقینی بنائیں۔یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہر فردکو، چاہے وہ کسی علاقے میں رہتا ہوں، صحت اور حفظان صحت کی پروڈکٹس تک رسائی حاصل ہو۔ہماری فیلڈ ڈیٹا جمع کرنے کی اوبرپر مبنی ماڈل اور مشین کے ذریعہ سیکھنے کے تجزئیے نے طریقہء کار کو سادہ اور آسان بنا دیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس اشتراک سے ہم ملک بھر میں پاکستانیوں کے طرز زندگی میں مثبت تبدیلی لانے میں کامیاب ہوں گے۔