اسد عمر نے شاہ اللہ دتہ روڈ دریک موہری میرا سمبل جعفری اور چشتیاں آباد روڈ بڈھانہ کلاں کی سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

دونوں سڑکوں کی تعمیر کے لیے کل آٹھ کروڑ اسی لاکھ روپے کی لاگت مختص کی گئی ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا بیان

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:53

اسد عمر نے شاہ اللہ دتہ روڈ دریک موہری میرا سمبل جعفری اور چشتیاں آباد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے شاہ اللہ دتہ روڈ دریک موہری میرا سمبل جعفری یوسی 39 اور چشتیاں آباد روڈ یوسی 46 بڈھانہ کلاں کی سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ بدھ کو وفاقی وزیر نے کہاکہ دونوں سڑکوں کی تعمیر کے لیے کل آٹھ کروڑ اسی لاکھ روپے کی لاگت مختص کی گئی ہے، اعلامی سات کروڑ پچاس لاکھ کی لاگت سے تعمیر کے جانے والی تین کلو میٹر شاہ اللہ دتہ روڈ دریک موہری سڑک تین ماہ میں مکمل کر لی جائیگی انہوںنے کہاکہ یہ سڑک نہ صرف شاہ اللہ دتہ کے گرد و نواح کے دیہاتوں کو آپس میں ملانے کا کام کرے گی بلکہ یہاں کے رہائشیوں کے کاروباری نظام میں آمدورفت کے لیے بھی مددگار ہو گی۔

وفاقی وزیر نے ایک کروڑ 30 لاکھ کی لاگت سے بننے والی چشتیاں آباد یوسی 46 بھڈانہ کی سڑک کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہاکہ اس سڑک کو 2 ماہ میں مکمل کیا جائے گا،یہ دونوں سڑکیں علاقہ مکینوں کی دیرینہ خواہش پر بنائی جا رہی ہیں اور ان سڑکوں پر کام کا آغاز کرنا ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک تھا۔اسد عمر نے کہاکہ حلقہ این اے 54 کے دیہی علاقے میں موجودہ مالی سال میں 85 کروڑ کی لاگت سے بنیادی انفراسٹرکچر کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں ۔

اسد عمر نے کہاکہ جن کا مقصد دیہی علاقوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا ہے،دیہی علاقے کا ایک اور بڑا منصوبہ شمس کالونی روڈ ہے جہاں بے تحاشہ آبادی ہونے کے باجود کوئی مین روڈ موجود ہی نہیں۔اسد عمر نے کہاکہ دیہی علاقوں میں 200 بیڈ پر مشتمل ہسپتال ، 4 بی ایچ یوز ، حلقہ این اے 54 کے لیے پولی کلنک ہسپتال کی تعمیر ، جنگی سیداں کے سامنے اورہیڈ برج کا قیام ، اسلام اباد کے لیے پانی ، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے ماسٹر پلان پر عمل درامد ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔