تاجروں کو اندازہ نہیں ہے کہ مقررہ نرخ کی خلاف ورزی پر کتنی شکایات آتی ہیں، اسسٹنٹ کمشنر سٹی حیدرآباد

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:05

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد ابراہیم ارباب نے کہا ہے کہ تاجروں کو اندازہ نہیں ہے کہ مقررہ نرخ کی خلاف ورزی پر کتنی شکایات آتی ہیں، ضلعی حکومت کے مقررہ نرخ پر عملدرآمد کرنا دکانداروں کی ذمہ داری ہے، ملک شاپ کیپر مقررہ نرخ پر دودھ فروخت کریں، باڑا مالکان ایسوسی ایشن سے مل کر ملک شاپ کیپر کی شکایت کا ازالہ کرائیں گے، دکاندار مصنوعات کی کوالٹی پر توجہ دیں، آٹا چکی کے نرخ مقرر کریں گے، آٹا چکی مالکان عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

وہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر تاجروں سے خطاب کر رہے تھے۔اے سی سٹی محمد ابراہیم ارباب نے کہا کہشہر میں تزئین و آرائش پہلے سے زیا دہ ہوئی ہے، مزید چوراہوں کی تذئین و آرائش کا کام جلد شروع کیا جائے گا، انکروچمنٹ کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے تاجر برادری تعاون کرہے، کلاتھ مارکیٹ اور چو ڑی مارکیٹ کا جلد دو رہ کر کے تاجروں کے مسائل حل کریں گے، ٹریفک پلان آئندہ ہفتے کام شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے اے سی سٹی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے چھوٹے چھو ٹے مسائل ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، تاجر برادری عوام کی بہتری کے لئے آپ کی کاوشوں اور خدمات کو سراہتے ہیں۔ محمد طارق شیخ نے کہا کہ کراچی کے بعد حیدرآباد سندھ میں سب سے زیا دہ ریوینیو جنریٹ کرتا ہے عوام کو سہولت حاصل نہیں، ریشم بازار عظیم الشان کلاتھ مارکیٹ، جامع کلاتھ مارکیٹ میں خواتین خریداروں کو چلنے کاراستہ نہیں ملتا، اوسط تیس ہزار خریدار بازار آتے ہیں، پارکنگ کی سہولت نہیں ہے واش روم کا انتظام نہیں ہے، دکاندار آپ سے گذارش کرتے ہیں کہ تجارتی مراکز میں پارکنگ سمیت دیگر سہولتیں مہیا کی جائیں۔

سابق سینئر نائب صدور محمد شاکر میمن نے کہا کہ میڈی کیم نے ٹریفک قوانین سے آگاہی کے بورڈ نصب کئے ہیں اور بلدیہ ٹیکس وصولی کے نوٹس جا ری کر رہا ہے، یہ فلاحی کام ہے اس میں تاجران سے تعاون کیا جائے، محمد عارف نے کہا کہ گڈس ناکہ شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا شاہراہ کو فو ری تعمیر کیا جائے، سابق نائب صدر ضیا الدین نے کہا کہ شہر کے کچھ پیٹرول پمپ پر مہنگا پیٹرول فروخت کیا جا رہا ہے اس کو دیکھنے کی ضرورت ہے، یوسف میمن نے کہا کہ شہر میں آپ نے کام کیا ہے، لو گ آپ کو اچھے نام سے جانتے ہیں تاجر برادری آپ کے ساتھ ہے، ہارون آرائیں نے کہا کہ محکمہ خوراک آٹا چکی کو ڈیمانڈ سے کم گندم دے رہا ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم تیریپن روپے کلو اور پسائی کی لاگت چودہ روپے پچاس پیسے ہے، اس صورت میں آٹا چکی مالکان مجبور ہیں، آٹا چکی مالکان کے آٹے کے نرخ علیحدہ مقررہ کئے جائیں۔

جاوید ٹریفک نظام کو ٹریفک مینجمنٹ بور ڈ بحال کیا جائے، چیمبر نے ٹریفک پلان دیا ہے، اس پر بھی نظرثانی کی جائے۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر محمد وسیم جی، نائب صدر محمد اسمعیل شیخ، سابق سینئرنائب صدور محمد شاکر میمن، محمد عارف، سابق نائب صدور ضیا الدین، پیر الحاج گلشن الہی سمیت ارکان یوسف میمن، حاجی اختیار آرائیں، علی احمد، جاوید اقبال، سید یاور علی شاہ، یوسف دادا، ضیا مسرور جعفری، احسن ناغڑ، عبد الوحید شیخ، محمد حسین غو ری، محمد اسلم نربان، ہارون آرائیں، محمد طارق شیخ، الطاف قریشی و دیگر شریک تھے۔