فاسٹ یونیورسٹی لاہور میں ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا‘طلباء کی کثیر تعداد نے خون کے عطیات دیئے

جمعرات 29 اکتوبر 2020 12:38

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی خصوصی کاوش سے تھیلیسمیاکے مریض بچوں کے لئے سٴْندس فاؤنڈیشن اورفاسٹ یونیورسٹی کے تعاون سے فاسٹ یونیورسٹی لاہور میں ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔بلڈ ڈونیشن کیمپ میں یونیورسٹی کے طلباء نے کثیر تعداد میں خون کے عطیات دیے۔

معروف صحافی، تجزیہ نگار اور اینکر پرسن سہیل وڑائچ، معروف کامیڈی اداکار خالد عباس ڈاراور ڈائیریکٹر فاسٹ یونیورسٹی حامد حسن بھی بلڈ ڈونیشن کے عمل کے دوران موجود رہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ آج کا بلڈ ڈونیشن کیمپ موٹروے پولیس کے سٴْندس فاؤنڈیشن اورفاسٹ یونیورسٹی سے یادداشتی معاہدوں کا امتزاج ہے۔

(جاری ہے)

جہاں کہیں بھی انسانیت کی خدمت اور مدد کی بات ہو گی موٹروے پولیس دوسرے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئے گی۔ معروف صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ موٹروے پولیس نے فاسٹ یونیورسٹی کے تعاون سے آج کے کیمپ کا انعقاد کر کے انسانیت کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔ اور وہ ہمیشہ موٹروے پولیس کی انسانی خدمت کے جذبے کے معترف رہے ہیں۔بعد ازاں موٹروے پولیس افسران اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان پہلے سے طے شٴْدہ معاہدے کی پروگرس پر بات کرنے کے لئے ایک میٹنگ بھی ہوئی۔

میٹنگ میں موٹروے پولیس کی آفیشل ورکنگ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے اور یونیورسٹی کے طلبائ میں روڑ سیفٹی کے شعور کو اٴْجاگر کرنے کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم اور معروف صحافی سہیل وڑائچ نے خون کا عطیہ دینے والے طلبائ اور یونیورسٹی کی انتظامیہ میں موٹروے پولیس کی طرف سے خصوصی تحائف بھی تقسیم کئے۔