شہرقائد میں کوروناوائرس کے بعدڈینگی وائرس بھی سر اٹھانے لگا،اکتوبر کے مہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ

جمعرات 29 اکتوبر 2020 12:49

شہرقائد میں کوروناوائرس کے بعدڈینگی وائرس بھی سر اٹھانے لگا،اکتوبر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) شہرقائد میں کوروناوائرس کے بعدڈینگی وائرس بھی سر اٹھانے لگا،اکتوبر میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اکتوبر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق یومیہ بنیادوں پر 40 سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ کراچی میں اکتوبر میں 927 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں کراچی کے ضلع شرقی میں 397 ، ضلع جنوبی میں 187 اور ضلع وسطی میں 163 ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی میں 45، ملیر میں 41 اور ضلع غربی میں 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :