پنجاب بھر کے ایجوکیٹرز کامستقل نہ کرنے کے فیصلے کیخلاف 4 نومبر کو سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان

جمعرات 29 اکتوبر 2020 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) پنجاب بھر کے ایجوکیٹرز نے مستقل نہ کرنے کے فیصلے کیخلاف 4 نومبر کو سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔پنجاب گورنمنٹ کمپیوٹر ٹیچرز ایسوسی ایشن نے سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی غیر مشروط مستقلی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے پیسپا پنجاب کا کہنا ہے کہ مستقلی کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن بھجوانے کے حکومتی بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کاشف شہزاد چودھری کا کہنا ہے کہ ایجوکیٹرز تیار ہوجائیں غیر مشروط مستقلی کا معاملہ انجام تک پہنچائیں گے، سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے 4 نومبر کو تاریخ ساز احتجاج ہو گا۔حکومت کو ناانصافی اور وعدہ خلافی نہیں کرنے دیں گے، پے اور سروس پروٹیکشن کا حق بھی حاصل کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کے اساتذہ کو بھی 3 درجاتی ٹائم سکیل فوری دیا جائے، تمام اساتذہ تنظیمیں اساتذہ کے حقوق کیلئے متحد ہو کر 4 نومبر کو احتجاج کریں گی۔

متعلقہ عنوان :