پولیس نے شاہ حسن خیل کے قریب سڑک پر پرائمری سکول ٹیچر کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمدکرکے ہسپتال منتقل کردی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 14:42

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) پولیس نے شاہ حسن خیل کے قریب سڑک پر پرائمری سکول ٹیچر کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمدکرکے ہسپتال منتقل کردی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو وہاں ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش پڑی تھی جس کے ساتھ ایک موٹر سائیکل بھی کھڑی تھی مقتول کی شناخت احسان اللہ سکنہ دولت خیل کے نام سے ہوئی ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کلیم اللہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :