سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت کے خلاف مجرم محمد جمال کی اپیل مسترد کردی

عدالت کا مجرم محمد جمال کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرتے ہوئے مجرم پر دو لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم

جمعرات 29 اکتوبر 2020 15:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت کے خلاف مجرم محمد جمال کی اپیل مسترد کردی۔جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت کے خلاف مجرم محمد جمال کی اپیل پر سماعت ہوئی۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے مجرم محمد جمال کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے سزائے موت کے خلاف مجرم محمد جمال کی اپیل مسترد کردی۔عدالت نے مجرم محمد جمال کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرتے ہوئے مجرم پر دو لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا جبکہ پولیس کے مطابق مجرم نے 2014 میں یونیورسٹی روڈ پر واقع پیٹرول پمپ پر ڈکیتی مزاحمت پر ولی محمد کو قتل کردیا تھا، جرم ثابت ہونے پر ماڈل ٹرائل کورٹ نے 28 ستمبر 2019 کو سزائے موت سنائی تھی مجرم کے خلاف گلستان جوہر میں ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا