صوابی، چھوٹا لاہو رپولیس کی کارروائی ، صراف کی دکان میں ڈکیتی کرنیوالے ملزمان گرفتار

جمعرات 29 اکتوبر 2020 16:52

․صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) چھوٹا لاہو رپولیس نے ایک کارروائی کے دوران صراف کے دوکان میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 16لاکھ روپے مالیت کی زیورات اور نقدی بھی بر آمد کر لی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دس ستمبر کو مدعی زرگر احمد علی سکنہ جلسئی کے دکان پر دو نقاب پوش ملزمان داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر 16 لاکھ مالیت کے سونے و زیوارات اور 2 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی رقم چھین کر موٹرسائیکل کے ذریعے فرار ہوئے تھے اس واقع پر ڈی پی او صوابی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی بنارس خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی تشکیل شدہ پولیس ٹیم ایس ایچ او لاہور آئین خان,سب انسپکٹر مظہر خان نے ملزمان کی گرفتار کی لیے جامع حکمت عملی پرعمل کرتے ہوئے ان کا سراغ لگا لیا,ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر آئین خان،تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر مظہر خان پر مشتمل ٹیم نے جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیت سرغنہ ثناء اللہ سکنہ مانکی گرفتار کر نے میں کامیاب ہو گئی جنہوں نے دیگر ملزم کی نشاندہی کردی جس کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔