سرسید اوررحمان بابا ایکسپریس کو سٹاپ کرنے کی اجازت

جمعرات 29 اکتوبر 2020 16:58

سرسید اوررحمان بابا ایکسپریس کو سٹاپ کرنے کی اجازت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظرراولپنڈی ،کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس کو حافظ آباد ریلوے اسٹیشن جبکہ پشاور کراچی کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس کو علی پور چٹھہ ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کے لیے سٹاپ کرنے کی اجازت دی ہے۔

(جاری ہے)

عوام کو یہ سہولت یکم نومبر سے لے کر 15 نومبر تک عارضی طور پر حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :