بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کو رہا کرکے پاکستان نے ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیا
کل قومی سلامتی سے متعلق معاملات کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے، بھارتی پائلٹ کی رہائی جنیواکنونش کے تحت ہوئی،اس واقعے میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 اکتوبر 2020 16:34
(جاری ہے)
پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔
لیکن پلواما واقعے کے بعد بھارت نے دنیا بھرمیں ہزیمت اٹھائی۔ افواج پاکستان کے چوکنا اور بروقت رسپانس نے دشمن کےعز ائم کوناکام بنایا۔ دشمن جو بارود پاکستان کے عوام پر گرانے آیا تھا وہ خالی پہاڑوں پر پھینک گیا۔ دشمن کے 2 جہاز گرائے، پائلٹ ابھی نندن کو گرفتارکیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دشمن اتنا خوفزدہ ہوا کہ بدحواسی میں اپنا ہی جہاز مار گرایا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی نصرت سے ہمیں ہندوستان کے خلاف واضح فتح نصیب ہوئی۔ پاکستان کی فتح کو دنیا میں تسلیم کیا گیا۔ ہمارے اس فیصلے کو پوری دنیا نے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کو جنیوا کنونشن کے تحت رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان کے ابھی نندن کے رہا کرنے کے فیصلے کوپوری دنیا نے سراہا۔ ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے۔ یہ چیز کسی بھی پاکستانی کیلئے قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منفی بیانیے کے قومی سلامتی پربراہ راست اثرات ہوتے ہیں۔ افواج پاکستان خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ افواج پاکستان تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.