قتل مقدمہ ،جرم ثابت ہونے پر ملزمان منیب اور تاثر کو عمر قید اور سات لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد صدیق مجوکا نے گنج منڈی کے مشہور مقدمہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ملزمان منیب اور تاثر کو عمر قید اور سات لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا گیا ،مدعی کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی، عدالت نے چار ماہ کی مختصر مدت میں فیصلہ کرکے ریکارڈ قائم کردیا، ملزمان پر 30 جون 2020 کو بابر گلزار کو قتل اور اس کے بھائی اشتیاق کو زخمی کرنے کا الزام تھا

متعلقہ عنوان :