ڈسٹرکٹ انٹرکلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

جمعرات 29 اکتوبر 2020 21:28

ڈسٹرکٹ انٹرکلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء)ڈسٹرکٹ انٹرکلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا،فائنل میچ میںترخہ کلب نے ڈاگ اسماعیل خیل کو شکست دیکر چمپئن ٹرافی آپنے نام کرلی۔مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورولی خان اور اہم پی اے سومی فلک نیاز تھے۔جنہوں نے دونوں ٹیموں کوٹرافیاں دیں آور انعامات تقسیم کئے۔۔ضلعی انتظامیہ کے تعاون سیڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرنوشہر ہ کے زیر اہتمام نوشہرہ میں انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ کھیلا گیا جسمیں 12ٹیموں چراٹ کلب،ڈاگ اسماعیل خیل،ترخہ،پبی،جہانگیرہ اور دیگر کلبوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

سیمی فائینل میچز میں ترخہ آور ڈاگ اسماعیل خیل کلبوں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اور فائینل میچ میں ترخہ کلب نے مدمقابل ڈاگ اسماعیل خیل کلب کو 48کے مقابلے میں 37پوائنٹس سے ہراکر چمپئن ٹرافی آپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی ایم پی اے سومی فلک نیاز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان تھے جنہوں نمایاں پوزیشن لینے والی ٹیموں کوٹرافیاں دیں۔

اورنقدانعامات دیئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر گرائونڈ پراجیکٹ مراد علی مہمند،ڈی ایس او نوشہرہ جمشید بلوچ،صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر دین محمد،سیکرٹری راج میر خان اور ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوید خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سومی فلک نیاز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورولی خان نے کہاکہ ہمیں آپنے نوجوانوں پر فخر ہے ان میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے انہوں نے مختلف مقابلوں میں کارکردگی دکھائی ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ نوشہرہ میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرکے انہیں مزید مواقع فراہم کریں۔