جان شیر خان سکواش کمپلیکس ایبٹ آباد میں پولیس کپ سکواش سپورٹس گالا کے ونر اور رنرز اپ کھلاڑیوں میں کیش پرائز دینے کی تقریب

جمعرات 29 اکتوبر 2020 21:28

جان شیر خان سکواش کمپلیکس ایبٹ آباد میں پولیس کپ سکواش سپورٹس گالا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) ضلعی سکواش ایسوسی ایشن اور ایبٹ آباد پولیس کے باہمی اشتراک سے جان شیر خان سکواش کمپلیکس ایبٹ آباد میں پولیس کپ سکواش سپورٹس گالا کے ونر اور رنرز اپ کھلاڑیوں میں کیش پرائز دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت صدر سکواش ایسوسی ایشن ایبٹ آباد طارق محمود جبکہ انکے ہمراہ سیکریٹری سکواش ایسوسی ایشن ایبٹ آباد سید ابرار شاہ قیسر خان راشد جاوید مینیجر عسکری بنک سردار عارف پروفیسر ناصر محمود شوکت حسین محمد زاہد اور پولیس گال میں شریک تمام سکواش کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی پولیس کپ سپورٹس گال سکواش ایونٹ میں فاتح اور رنرز اپ کھلاڑیوں کے لئے تین مختلف کیٹیگریز اوپن انڈر ٹونٹی اور ویٹرنز کے لئے ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا تھا اس موقع پر صدر ضلعی سکواش ایسوسی ایشن طارق محمود نے نے ڈی آئی جی ہزارہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پچاس ہزار روپے دیئے انہوں نے کہا کہ اسی طرح نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو نوجوان دل لگا تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیل پر بھی توجہ دین گے اور اور اپنی صلاحیتوں میں نکھار لاتے ہوئے سکواش کے کھیل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے اسموقع پر سیکریٹری ضلعی سکواش ایسوسی ایشن سید ابرار شاہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور نوجوانوں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اسی طرح محنت اور لگن سے یہ نیا ٹیلنٹ کھیلتا رہا کو وجہ نہیں کہ سکواش کہ کھیل میں پاکستان کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے

متعلقہ عنوان :