پنجاب میں 9 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد کو تبدیل کر کے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن تعینات کر دیا گیا‘ نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) پنجاب حکومت نے 9 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد کو تبدیل کر کے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ،ممبر جوڈیشل (VI) بورڈ آف ریونیو زاہد سلیم گوندل کو تبدیل کرکے سیکرٹری اوقاف ،کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈل کو تبدیل کر کے سیکرٹری کوآرڈی نیشن برائے وزیر اعلی ، عطاالحق ڈائریکٹر آپریشنز (سائوتھ)پنجاب فوڈ اتھارٹی کو تبدیل کر کے سیکرٹری ایجوکیشن (سائوتھ )پنجاب ،ڈائریکٹر (ایڈمن)پیسی عامر رضا کے تبادلے کے احکامات منسوخ کرکے ڈپٹی سیکرٹری زراعت ،ڈپٹی سیکرٹری ہیومن رائٹس شمائلہ منظور کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ایڈمن پیسی ،سدرہ یونس کو محکمہ داخلہ پنجاب میں تعینات کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

حکومت نے اسسٹنٹ چیف ( صحت)پی اینڈڈی سجاد حسنین کی 181یوم کی رخصت منظور کر لی ۔

متعلقہ عنوان :