راولپنڈی ، ڈکیتی اور دھوکہ دہی کی واردات میں ملوث خاتون سمیت تین رکنی گینگ گرفتار

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) ڈکیتی اور دھوکہ دہی کی واردات میں ملوث خاتون سمیت تین رکنی گینگ گرفتار،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ڈکیتی اور دھوکہ دہی کی واردات میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ایک عورت اور دو مرد شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ایس ایچ ا ونے بتایا کہ ملزمان نے قریب ایک ماہ قبل عورت کو دھوکہ دہی سے گاڑی میں بٹھا کر اسلحہ کی نوک پر طلائی زیورات اور نقدی چھین لی تھی،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ عورت کی مدعیت میں تھانہ ائیر پورٹ میں درج کیا گیا تھا،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے، شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید تفتیش کے دوران مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے گا۔