کب تک ملک میں ہوئی دہشت گردی کا الزام بھارت اور دوسرے پڑوسی ممالک پر لگائیں گے

دوسرے ممالک میں جو دہشت گردی ہوتی ہے اس کے پاؤں کے نشانات بھی آپکی طرف آتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کے بھائی کا انتہائی متنازعہ بیان

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:34

کب تک ملک میں ہوئی دہشت گردی کا الزام بھارت اور دوسرے پڑوسی ممالک پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء) مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی جانب سے اپنے ہی ملک پر شرمناک الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جے یو یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان کی ایک انتہائی شرمناک تقریر کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ایک ایسا موقع جب پاکستان بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد دنیا کے سامنے رکھ رہا ہے، اور گزشتہ چند روز کے دوران ملک میں دہشت گردانہ حملے ہوئے، تو اسی وقت مولانا عطاء الرحمان کی جانب سے سینیٹ میں انتہائی شرمناک تقریر کے دوران اپنے ہی ملک اور اداروں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔



مولانا عطاء الرحمان کی جانب سے سینیٹ میں کی گئی تقریر کے دوران کہا گیا کہ کب تک ملک میں ہوئی دہشت گردی کا الزام بھارت اور دوسرے پڑوسی ممالک پر لگائیں گے۔

(جاری ہے)

دوسرے ممالک میں جو دہشت گردی ہوتی ہے اس کے پاؤں کے نشانات بھی آپکی طرف آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ں فوجی ادارے کی بات نہیں کررہا لیکن پاک فوج کے جرنیل نا صرف پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں بلکہ بیرون ملک بھی دہشت گردی کے واقعات کے میں بھی ان کا ہاتھ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز سابق اسیکر ایاز صادق کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران متنازعہ بیان دیا گیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ جس روز ابھینندن کا پکڑا گیا، اس روز ہوئی میٹنگ کے دوران شاہ محمود قریشی آئے تو ان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت رات 9 بجے حملہ کر دے گا، اسلیے ابھینندن کو چھوڑ دیا گیا۔ بعد ازاں وزیر خارجہ اور پھر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے اس بیان کی سختی سے تردید کی گئی ہے، جبکہ حکومت نے ایاز صادق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے بیان پر معافی مانگیں ورنہ ان کیخلاف قانون کے تحت کاروائی ہوگی۔