گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورر فرانسیسی صدر کے بیان کیخلاف جماعت اسلامی کااسلام آباد کے آٹھ مقامات پر احتجاجی مظاہرے

وزیراعظم عمران خان فر انس اور صدر میکرون کے گستاخانہ اقدام پرپاکستان میں تعینات فرانس کو سفیر کوفوری طور پر ملک بدر کر یں، مقررین کا مطالبہ

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 17:34

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورر فرانسیسی صدر کے بیان کیخلاف جماعت اسلامی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام فر انس میں گستاخانہ خاکوںکی اشاعت اورر فرانسیسی صدر کے بیان کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی کال پر ملک بھر کی طر ح وفاقی دارالحکو مت اسلام آباد میں آٹھ مقامات پر احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسا بق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ،امیر جماعت اسلامی اسلام آبادنصراللہ رندھاوا، نائب امیر محمد کاشف چوہدری ، ملک عبد العزیز ،میاں محمد رمضان ، رائو جا وید اخترنے کی ، اس مو قع پر سینکڑوں شہر یوں نے مظاہروں میں شر کت کی مظاہرین نے فرانس کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم اور نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان فر انس اور اس کے صدر میکرون کے اس گستاخانہ اقدام پرپاکستان میں تعینات فرانس کو سفیر کوفوری طور پر ملک بدر کر یںاورپاکستان میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کا سر کاری طور پر اعلان کر یں ،کیو نکہ فر انس کے صدر نے سر کاری طور پر مسلمانوں کے مر کز محبت پر حملہ کیا ہے جو ہمیںکسی صورت قابل بر داشت نہیں،انھوں نے کہا ماہ ربیع الاول میں فرانس کے صدر میکرون نے دنیا بھر کے مسلمانوں مذہبی جذبات کو مجروع کیا ہے ،انھوں نے کہایورپ آزادئ رائے کے نام پر صرف اسلام اور شعائر اسلام خصوصا قرآن اور اہل ایمان کی عقیدتوں،وحدت کے مرکز محمد ؐکو ٹارگٹ کرکے دل آزاری اور توہین کررہا ہے ، اہل مغر ب کو پتہ ہو نا چاہیے کہ وہ مسلمانوں کو جتنا اشتعال دلائیں گے مسلمان اتناہی زیادہ اپنے نبی سے عقیدت و محبت کا اظہارکریں گے۔

(جاری ہے)

، جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا عالم اسلام کے حکمران غیرت ایمانی کا ثبوت دیںاور متفقہ طور پر شعائر اسلام کی حفاظت اور نامو س رسالت کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی کیلئے متحدہ کردار ادا کریں۔