راشد منہاس شہید ٹرافی انٹر ڈسٹرکٹس باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 17:56

راشد منہاس شہید ٹرافی انٹر ڈسٹرکٹس باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل کل کھیلا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال آرام باغ کراچی پر "راشد منہاس ٹرافی انٹر ڈسٹرکٹس باسکٹ بال ٹورنامنٹ "کا گرینڈ فائنل (کل)ن مورخہ یکم نومبر2020؁ء بروز اتوار شام 6بجے کھیلا جائیگافائنل کی مہمان خصوصی پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی ہونگی جبکہ اختتامی تقریب کی صدارت پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی کرینگے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے تمام انعامات پاک فضائیہ کی جانب سے دیئے جائینگے ،پاک فضائیہ کے سربراہ ائر مارشل مجاہد انور خان باسکٹ بال کھلاڑیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن مدد کرتی رہے گی اور میری خواہش ہے کہ یہ کھیل ملک کا مقبول ترین کھیل بنے یہ اعلان انہوںنے انٹر ڈسٹرکٹس راشد منہاس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ کمیٹی اور کھلاڑیوں کے نام ایک پیغام میں کیا انہوںنے کہاکہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ کراچی میں یہ ٹورنامنٹ نہایت نظم و ضبط کے ساتھ کھیلا گیا اور کھیل کا معیار بہت بلند تھا اور میرے لئے یہ باعث مسرت ہے کہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن سائوتھ کے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ارشاد علی سوڈھر نے ٹورنامنٹ کے مقام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی کو نہ صرف یہ کہ تزئین و آرائش کی بلکہ بذات خود دوران میچ نگرانی بھی کی انہوںنے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اور منتظم ٹورنامنٹ غلام محمد خان کو اپنی اور PAFکی جانب سے باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی PAFکی جانب سے ٹورنامنٹ کے تمام انعامات دینے کا بھی اعلان کیا۔