ایف بی آر نے ٹیکس گزار سالانہ ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر سے قبل جمع کرا لیں

گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔، اعلامیہ

ہفتہ اکتوبر 18:34

ایف بی آر نے ٹیکس گزار سالانہ ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر سے قبل جمع کرا لیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء)ایف بی آر نے ٹیکس گزار سالانہ ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر سے قبل جمع کرا لیں۔ ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں آسانی کے لئے ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں، ٹیکس سال 2020 کیلئے نیا آسان ریٹرن فارم متعارف کرایا گیا ہے، ٹیکس گزار نئے وزرڈ بیسڈ آسان ویب انٹرفیس کے ذریعے راہ نمائی کے ساتھ سالانہ گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں، ٹیکس آسان ایپ پر سمارٹ فون کے ذریعے بھی گوشوارے جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ایسے تمام افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے جو کہ قابل ٹیکس آمدنی ہونے کے باوجود گوشوارے جمع نہیں کرا رہے ،ایسے افراد کی بھی نشاہدہی کی جا چکی ہے جن کے اخراجات قابل ٹیکس آمدنی سے زائد ہے مگر انہوں نے سالانہ گوشواروں میں اپنی آمدن قابل ٹیکس آمدنی سے کم ظاہر کی ہے،ایف بی آر کے ڈیٹابیس میں ایسے تمام افراد کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات مو جود ہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ایسے تمام افراد کو آخری موقع فراہم کر رہا ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے اپنے صحیح اخراجات اور آمدن کے حساب سے جمع کرائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔اعلامیہ کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی راہ نمائی کے لئے ویڈیو ٹیو ٹوریلز ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔اعلامیہ کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنا ہر اس شخص پر لازم ہے جس کی سالانہ آمدن چھ لاکھ یا اس سے زائد ہے۔