مسلم لیگ ق نے ملتان میں پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ گرا دی
پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے رائے منصب علی خان، اور سابق آزاد ضلع چیئرمین پاکپتن اسلم سکھیرا مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے، چودھری پرویز الہیٰ کا ان کی سیاسی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 31 اکتوبر 2020
18:44
(جاری ہے)
اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں سمیت کسی کو بھی ملک کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کے خلاف بات کرنا زیب نہیں دیتا، ملک کی حفاظت کیلئے فوج کے جوانوں نے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ملک و قوم کو دنیا میں تنہا کرنے والا ہے اس پر ن لیگ کے کچھ لوگ کام کررہے ہیں۔ رائے منصب علی خان اور اسلم سکھیرا نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی کا ویژن وطن کی محبت سے منسوب ہے، اس ویژن کو ملک کے ہر حصے میں پھیلانے کا عزم لے کر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا نے مشترکہ بیان میں کہا کہ نواز شریف کے بیانیہ کو ملک دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ہماری پاک افواج کے نام سے کانپتا ہے، فروری 2019ء میں ہمارے جوانوں نے بھارت کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے تھے جس پر مودی نے دلبراداشتہ ہو کر کہا تھا کہ ہمارے پاس رافیل ہوتے تو ہم پاکستان کو جواب دیتے، رافیل ہو یا کچھ اور جذبہ قربانی سے سرشار جوانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔مزید اہم خبریں
-
سمندر میں لاپتا طیارے کو پائلٹ کیپٹن رضوان ادریس اور فرسٹ آفیسر فیصل محمود اڑا رہے تھے
-
پاکستانی کارگو ایئرلائن کے لاپتا طیارے میں عملے کے 5 افراد سوار تھے
-
کےٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ کراچی سے تقریباً 300 کلومیٹر دور سمندر پر دوران پرواز لاپتا ہوا
-
شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ مغرب میں خلیج میں ریڈار سے لاپتا ہوگیا
-
وزیردفاع نے فتنہ خوارج کا دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا
-
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں اغواء 44 ملاحوں کی رہائی کا مطالبہ
-
بعد از امن تحفظ اور انصاف تک رسائی انتہائی اہم، یو این پولیس مشیر
-
افغانستان کو بے گھری کے بہت بڑے بحران کا سامنا، یو این ادارہ
-
وینزویلا زلزلے میں نقصانات کا حجم 37 ارب ڈالر، یو این ادارے
-
کانگو: ایبولا سے 500 ہلاکتوں کی تصدیق، وباء پر قابو پانے کی کوششیں تیز
-
بلیوپاسپورٹ کوئی بڑی چیز نہیں، یہ تو گریڈ 17کے افسر کا بھی بن جاتا ہے
-
بہاولپور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.