مسلم لیگ(ن) کیخلا ف مہم حکومتی خواہش پر چلا ئی جا رہی ہی: سلیم ر ضا

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 20:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کیخلا ف مہم حکومتی خواہش پر چلا ئی جا رہی ہے،حکومت بو کھلاہٹ کا شکار ہو چکی ایاز صا دق کیخلا ف مہم چلانے والے ملک میں دنگا فساد چلاہتے ہیں، ایاز صادق کے بیان کو تو ڑ مو ڑ کرپیش کرنے والو ں کے خلا ف لیگی قیاد ت قانونی کارروائی کرے گی۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ صوبائی وزیرعلیم خان نے ایاز صادق سے تین مرتبہ شکست کا بدلہ لینے کیلئے ایسی اوچھی حرکت کی ہے۔یہ بینرز صرف ایاز صادق کے حلقے میں لگے ہیں۔اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے یہ علیم خان کی شرارت ہے۔انہو ں نے کہاکہ غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔کبھی نام نہاد محب وطن شہری بغاوت کے مقدمات کے مدعی ہوتے ہیں اور بعد میں وہی محب وطن شہری اشتہاری اور پیشہ ور مجرم نکلتے ہیں ۔سردار ایاز صادق کے بینرز لگانے والا بھی کوئی ریکارڈ یافتہ ملزم ہی ہوگا۔ایاز صادق کی توہین کرنے والوں کی حب وطنی کا اندازا اس بات سے باخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے پورے کی سڑکوں پر مودی کی تصویریں لگادی ہیں۔