بدین میں نشہ آور اشیا ء کی فروخت کھلے عام جاری

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 21:09

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) پولیس اور ڈرگ مافیا کی شراکت داری عدالتی فیصلہ اور پابندی کے باوجود ضلع بھر میں مین پوڑی گھٹکہ پان پراگ جی این ڈی سفینہ سمیت مضر صحت اشیا کی بڑے پیمانے پر فروخت جاری ہی؛.

(جاری ہے)

بدین شہر سمیت ضلع بھر میں مین پوڑی گھٹکہ سفینہ اور دیگر مضر صحت اشیا کی سرے عام فروخت کی وجہ سے نوجوانوں سمیت عورتین اور بچے بھی اس منشیات کے عادی بنتے جارہے ہیں اور درجنوں افراد گلے منھ زبان کہ کنسر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوکر ضلع کہ مختلف اسپتالوں کہ علاوہ کراچی اور حیدراباد میں زیر علاج ہیں تفصیلات کے مطابق بدین شہر سمیت گولارچی تلہار ٹنڈوباگو ماتلی ٹنڈوغلام علی کڈھن لواری شریف نندو کھوسکی ودیگر چھوٹے وبڑے شہروں قصبوں کے بعد اپ دیہاتوں میں بھی مضرصحت اشیا مین پوری سفینہ گٹکا پان پراگ جی این ڈی سیٹی پنج سمیت دیگر منشیات کا کاروبار سرے عام جاری ہے اور یہ جان لیوا مضر صحت اشیا ہر جگہہ بااسانی دستیاب ہیں جس کی وجہ سے معصوم بچے عورتین اور نوجوان منشیات کے تیزی سے عادی بن رہے ہیں اور کی افراد تو مضر صحت منشیات کے استعمال کی وجہ سے جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہوکر مختلف اسپتالوں میں زیر علاج بھی ہیں واضع رہے کہ عدالتی اور حکومت کی جانب سے مضر صحت اشیا پر پابندی ہونے کے باجود بھی مضرصحت اشیا کی فروخت ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر جاری ہے مضر صحت اشیا اور منشیات کی فروخت کے خلاف پولیس محکمہ صحت اور محکمہ ایکسائز خاموش ہیں جس کی وجہ ضلع بھر سے ہفتہ وار کروڑوں روپے کا بھتہ اور گھٹہ مین پوڑی کے کاروبار میں پولیس اور ڈرگ مافیا کی شراکت داری بھی بتایا جا رہا ہی.