کورونا وائرس پھیلا ئوخدشات کے باعث پشاور کے مختلف علاقوں میں لاک ڈائون لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری

جمعہ 6 نومبر 2020 17:06

کورونا وائرس پھیلا ئوخدشات کے باعث پشاور کے مختلف علاقوں میں لاک ڈائون ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2020ء) : ضلعی انتظامیہ پشاورنے صوبائی دارالحکومت کے مزید علاقوں میں 7نومبر بوقت سہ پہر چار بجے سے لاک ڈان نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جن علاقوں میں لاک ڈان نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ان میں سٹریٹ15اے ڈیفنس آفیسر زکالو نی خیبر روڈ پشاور کینٹ،سٹریٹ13گل بہار نمبر2عشرت سنیما روڈ،سٹریٹ 2محلہ خان بہادر دوران پور رینگ روڈ، ہائوس نمبر48سی صاحبزادہ روڈ یونیورسٹی ٹائون،ہائوس نمبر17فورٹ روڈ پشاور کینٹ،ہائوس نمبر87سٹریٹ نمبر4سیکٹرایچ 2فیز7حیات آباد اور ہائوس نمبر115سٹریٹ نمبر10سیکٹرG1فیز2حیات آباد شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق لاک ڈائون کے دوران ان علاقوں سے ان آئوٹ انٹری بند رہے گی، لاک ڈائون لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلا ئوکو روکنا ہے،ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے لاک ڈائون لگایا گیا،ان علاقوں میں صرف ضروری اشیا خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی،علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو لاک ڈائون پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں،خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :