پختہ گلوکاری کیلئے مسلسل ریاضت ضروری ہے ،جب بھی گایا دل سے گایا ‘سائرہ نسیم

جب تک فلم انڈسٹری کو باقاعدہ انڈسٹری کا درجہ نہیں ملتا اسے مستقل بنیادوں پرترقی نہیں مل سکتی

بدھ 11 نومبر 2020 12:08

پختہ گلوکاری کیلئے مسلسل ریاضت ضروری ہے ،جب بھی گایا دل سے گایا ‘سائرہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2020ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ صرف پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں میرے پرستار موجود ہیں اور ان کی دعائوں سے اس مقام پر پہنچی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پختہ گلوکاری کیلئے مسلسل ریاضت ضروری ہے ،میں نے جب بھی گایا ہے دل سے گایا ہے اورپرستاروں سے پسندیدگی کی صورت میں اس کے نتائج بھی ملے ہیں۔

سائرہ نسیم نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی پرستار بیحد محبت اور احترام دیتے ہیں۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانی جس طرح اپنی پلکوں پر بٹھاتے ہیں اس سے بڑی خوشی ملتی ہے اور میں بھی انہیں اتنی محبت سے اپنے گیت سناتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک فلم انڈسٹری کو باقاعدہ انڈسٹری کا درجہ نہیں ملتا اسے مستقل بنیادوں پرترقی نہیں مل سکتی ۔

متعلقہ عنوان :